اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے اور اوڑی حملہ بھی بھارت کا اپنا بنایا ہوا منصوبہ تھا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مرکز پر حملہ بھارت کا اپنا منصوبہ تھاجو اسے بہت مہنگا پڑے گا جبکہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اوڑی حملے کو تناؤ بڑھانے کے ساتھ کشمیر کے موضوع سے دھیان ہٹانے کا ہتکنڈہ قرار دیا۔
اوڑی حملے کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اب تک ایک بھی ثبوت پاکستان کے خلاف سامنے نہیں آیا جس سے یہ بات ثابت ہورہی ہے کہ یہ سب کچھ خود ہندوستان کا مرتب کردہ ایک منصوبہ تھا۔