You are currently viewing پبلک ریلیف کا دی اینڈ کردیا گیا،اوبر اور کریم سروس  بند کرنے کی ہدایت

پبلک ریلیف کا دی اینڈ کردیا گیا،اوبر اور کریم سروس بند کرنے کی ہدایت

راچی(اسٹاف رپورٹر)اب شہر قائد میں بھی اوبر اور کریم سروس بند کردی جائیگی، کئی نوٹس دینے کے باوجود پراسرار طور پر خاموش نجی کمپنی کریم کا سروس ایپ بند کرنے کیلئے محکمے نے پی ٹی اے کو خط لکھ دیا ہے۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طہٰ فاروقی کے مطابق کریم انتظامیہ کو ماضی قریب میں سرکاری کنٹرول میں لانے کے لئے 5 خط لکھے گئے ،انتظامیہ کو وارننگ بھی دی گئی مگر کوئی جواب نہیں دیا گیاجبکہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کریم کمپنی کا سروس ایپ بند کرنے کے لئے خط لکھنے کے بعد کریم انتظامیہ نے رابطہ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ نجی ٹیکسی چلانے کیلئے متعلقہ گاڑی کو پرائیویٹ سے کمرشل کرنا ہوگا۔

دریں اثناء شہریوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری انتظامیہ کئی اقدام اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ ٹرانسپورٹ مافیا  مضبوط اور ان پر  ہاوی ہے رکشہ ٹیکسی کے مان مانے کرایوں اور بغیر میٹر گاڑیوں کے برعکس یہ جدید ٹیکسی سروس نہ صرف عوام کو سہولت فراہم کر رہی تھی بلکہ میٹر کے مطابق کرایہ وصول کرتی تھی جو کراچی انتظامیہ کو مافیا کی خواہش کے مطابق پسند نہیں آیا  اور انہوں نے عوام سے یہ سستی اور جدید سہولت بھی چھین لی ہے۔