ہیوسٹن:(ڈیسک ) انڈر 13 ہیوسٹن جونیئر انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں قومی سٹار حذیفہ ابراہیم نے بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی کو شکست دے کرچیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ذرایع کے مطا بق امریکہ کے شہر ہیو سٹن میں کھیلے گئے فائنل میں حذیفہ نے روہیل باتھیجا کو 3-2 سے زیر کر کے ٹرافی اپنے نام کی،حذیفہ اور روہیل باتھیجا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا تاہم حذیفہ نے مخالف کھلاڑی کو 11-1، 4-11، 11-7، 9-11 اور 13-11 سے زیر کرلیا،یاد رہے کہ حذیفہ کی بین الاقوامی سطح پر یہ ساتویں بڑی کامیابی ہے،پاکستان کی تاریخ سکواش کے حوالے سے بڑی شاندار ہے جہاں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے 80 اور 90 کی دہائی میں دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔