کو ئٹہ (ڈیسک) کو ئٹہ کے علاقے ہرنائی میں گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اپنے بھائیوں سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں
ذرائع کے مطابق اے این پی ہرنائی کے ضلعی رہنما عبدالرزاق اپنے بھائی کے ساتھ جیسے ہی تحصیل ہرنائی کے علاقے شاہ رگ میں پہنچتے تو گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی ، دھماکے کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اپنے بھائی سمیت موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بھائی تاج لالہ اسٹیڈیم میں پارٹی کی طرف سے منعقد کی گئی ریلی میں شرکت کے لیے پشین جارہے تھے پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں ہے