You are currently viewing ایم کیو ایم کے بعد کلعدم امن کمیٹی کی باری آگئی

ایم کیو ایم کے بعد کلعدم امن کمیٹی کی باری آگئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ایم کیو ایم  کے بعد کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرا دیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے دو علاقوں لیاری اور بغدادی میں کالعدم اامن کمیٹی کے سرکاری زمین پر قائم 2دفاتر مسمار کردیے جبکہ  ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقہ دبئی چوک میں بھی امن کمیٹی کے غیر قانونی دفاتر مسمار کرنے کیلئے رینجرز اور پولیس اہلکار پہنچ گئے ہیں جہاں کریک ڈاؤن کے دوران مزید 5دفاتر گرائے جائیں گے جبکہ اس سے قبل ایم کیو ایم کے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں کئی ایسے دفاتر مسمار کیے جا چکے ہیں جو غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی پر تعمیر کیے گئے تھے ۔