You are currently viewing پاکستان میں موجود ترک سفیر کی صحافیوں کو بریفنگ

پاکستان میں موجود ترک سفیر کی صحافیوں کو بریفنگ

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں موجود ترک سفیر نےصحافیوںکو بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج کسی ادارے کی حیثیت سے بغاوت میں شامل نہیں تھی ۔

ترک سفیر صادق بابر کے مطابق   بغاوت میں شامل طیاروں کو ہوا میں ایندھن  مل رہا تھا طیاروں نے پارلیمنٹ پر 8 بار بمباری کی ۔

بمباری اس وقت کی گئی جب پارلیمنٹ میں ہنگامی اجلاس ہو رہا تھا  پاکستانی ترک سفیر کے مطابق چا ر ایف سولہ طیارے بھی بمباری کرنے والے ہیلی کاپٹروں میں شامل تھے جبکہ فوج کے ایک فیصد سے بھی کم عناصر نے بغاوت کی تھی ۔

واضح رہے کہ ترکی میں گزشتہ ہفتے ہونے والی ناکام بغاوت میں200سے زائد شہری مارے گئے جبکہ 3000سے زائد باغی فوجی گرفتار ہوئے  جبکہ ترکی کے عوام نے باغیوں کی سزائے موت کا مطالبہ بھی کردیا ہے ۔