واشنگٹن (ڈیسک )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار میکسیکو کی سرحد پر دیوار جرائم میں کمی اور قومی سلامتی میں مددگار ثابت ہوگی
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی داخلی سلامتی کے محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے دورہ کیا دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار سے جرائم میں کمی واقع ہوگی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ہزاروں جانیں اور کروڑوں ڈالر کی رقم بچائی جاسکی گی
ان کا کہنا ہے کہ متعصب میڈیا ملک میں غیر قانونی پناہ گزینوں کے جرائم سے متاثر شہری نظر نہیں آرہے، جبکہ میڈیا ان متاثرہ شہریوں کی کوئی خبر شائع نہیں کرتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکا کی جنوبی سرحد پر میکسیکو سے ملنی والی سرحد پر دو ہزار میل دیوار بننے سے دونوں ممالک میں سلامتی قائم ہوگی، جبکہ وہ جلد میکسیکو کے ہم منسب سے ملاقات کرکے دیگر امور میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔