حیدر آباد (ڈیسک) نوری آباد کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 5 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو حیدر آباد اور جامشورو منتقل کیا جارہاہے۔صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے
وزیر داخلہ نے ایس ایس پی حیدرآباد کو فوری طور پرجائے وقوعہ پر پہنچنے اور زخمیوں کو امدادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے