You are currently viewing گورمانی کے قریب ٹریفک حادثہ ،3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

گورمانی کے قریب ٹریفک حادثہ ،3بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:31/03/2017 15:11
  • Reading time:1 mins read

کوٹ ادو:(ڈیسک )  گورمانی کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر دے ماری ،حادثے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق   ہوئے ، لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق گورمانی کے قریب گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،حادثے میں 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے گھر میں کہرام مچ گیا ، خواتین اوربچے دھاڑیں مار مار کر روتے رہے جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ہسپتال کے باہر موجود رہی ،اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کی نا اہلی کی وجہ سے آئے روز اس سڑک پر حادثات معمول بن چکے ہیں جس کی اطلاع متعدد بار اعلی حکام کو کی جا چکی ہے مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی اگر حادثے کے ذمہ دار گاڑی ڈرائیور کو حراست میں نہ لیا گیا تو سڑک کو بند کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.