اسلام آباد (ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہناہے کہ آج سچ اور انصاف کو بول بالا ہو گا ، آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہم ثابت ہوگا پاناما کیس کی وجہ سے حکومت نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، آج کےفیصلے کے بعد حکمرانوں کوجرات نہیں ہوگی کہ قومی دولت چوری کریں
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے ذریعے فیصلہ ہوگا کہ نیا وزیراعظم کون ہوگا قومی اسمبلی اب نیا وزیراعظم منتخب کرےگی پاکستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے، کیونکہ حکومت کام نہیں کررہی آج کے فیصلے کے بعد حکومت کس جانب جائیگی ذمے داری قومی اسمبلی پرہوگی ہم سب کونفرتیں بھلا کر یکجاں ہوکر پاکستان کو آگے بڑھانا ہوگا، سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان سپریم کورٹ نہیں آئیں گے پاناما پاکستان میں مجموعی کرپشن کا بہت چھوٹا سا حصہ ہے قومی اسمبلی میں ہی طے کیاجائیگاکہ نگراں حکومت کب بنے گی،