You are currently viewing دھرنے والے آج بھی شور مچارہے ہیں،نوازشریف آج بھی کام کررہا ہے ، مریم اورنگزیب

دھرنے والے آج بھی شور مچارہے ہیں،نوازشریف آج بھی کام کررہا ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دھر نا دینے والے آج بھی شور مچا رہے ہیں اور جس نے ملک کے لئے کام کیا وہ احتساب عدالت میں پیش ہو رہے  ہیں

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا تھا وہ کل پورا کردیا ، کل زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان ہوا ہے ، جب ہم پراجیکس لگارہے تھے ایک شخص پارلیمنٹ پرحملہ کررہا تھا۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم کررہے تھے،ایک شخص لاک ڈاؤن کی بات کررہا تھا، جس نے اندھیرے مٹانے کا وعدہ کیا آج وہ نااہل ہوکرپیش ہورہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف ایک بار پھر اپنی بیٹی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.