You are currently viewing پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج کراچی  میں ہوگا ۔

پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا ۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  بلاول بھٹو  زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس  آج بلاول ہاؤس میں ہوگا  جس مین نئے وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کریں گےجبکہ بلاول بھٹو  کی جانب سے تما م پارلیمانی ارکان کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق   پیپلز پارٹی کے اہم اجلاس میں نئے وزیر اعلیٰ  کے نام کا اعلان کیا جائے گا ساتھ ہی کابینہ کے  نئے ارکان اور قلمدانوں کے نام  پر بھی غور کیا جائیگا جبکہ نئے وزیر اعلیٰ کے لئے نامزد امیدوار مراد علی شاہ کو حتمی امیدوار قرار دیا جارہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.