You are currently viewing فوجی عدالتوں کی حمایت کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کریں گے،بلاول بھٹو

فوجی عدالتوں کی حمایت کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کریں گے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کا فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

فوجی عدالتوں پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شیخ رشید ، آفتاب شیرپاوٗ،مولانا فضل الرحمان سمیت کئی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی تاہم کانفرنس میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے شرکت نہیں کی اور جبکہ مسلم لیگ ن کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی گئی تھی۔

کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں فوجی عدالتوں کی توسیع سے متعلق فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سے متعلق حتمی فیصلہ قانونی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی بتایا کہ کانفرنس میں فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے نیشنل ایکشن پلان اور فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے بات کی گئی ۔