You are currently viewing “تنکا  تنکا” کے  بعد ‘ میں اگر’ کا ٹیزر  جاری

“تنکا تنکا” کے بعد ‘ میں اگر’ کا ٹیزر جاری

ممبئی (ڈیسک) با لی ووڈ اسٹا ر سلمان خان کی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے گانے ’تنکا تنکا ‘ کو اب تک 65لاکھ سے زائد مداحوں نے دیکھ لیاجبکہ مداحوں کو عاطف اسلم کے نئے گانے ’میں اگر‘ کا بے صبری سے انتظار ہے، گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں سلمان خان کی نئی بالی ووڈ فلم ٹیوب لائٹ کا گانا ’تنکا تنکا‘ جاری کیا گیا جسے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا تھااس گانے نے ریلیز ہوتے ہی جہاں مداحوں کو آبدیدہ کردیا وہیں اس گانے کو اب تک یوٹیوب پر 65لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا ہے راحت فتح علی خان کے بعد عاطف اسلم بھی اس فلم میں اپنی آواز کا جادوجگائیں گے ’میں اگر‘ کے بول پر مبنی اس نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا جسے عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی کمپوزنگ پریتم نے دی ہے۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘رواں سال عید کے موقع پر 23جون کو ریلیز کی جائے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.