You are currently viewing آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ، ڈی جی آئی ایس  پی آر

آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

کراچی (ڈیسک)  ڈی جے آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورکا کہنا ہے کہ  پاکستان اللہ کا  تخلیق کر دہ سب سے خوبصورت  ملک ہے پاکستان میں آج  دہشتگردوں کی کو ئی پناہ گاہ موجود نہیں ،

کر اچی یو نیورسٹی میں  تقریب سے   خطاب کر تے ہو ئے  ڈی جی آئی ایس پی آر   میجر جنرل آصف  غفور کا کہنا ہے کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے مکمل کیا، ہم نے مرحلہ وار اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی پناہ گاہ موجود نہیں ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر  کا  کہنا  تھا کہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کو ثبوت نہیں دینا کہ میں مسلمان ہوں، یہ میرا اور اللہ کا معاملہ ہے، مسلمان ہونے کے لیے نعرہ لگانے کی ضرورت نہیں عمل سے ثابت کریں، ہم اسلام کے اصولوں پر عمل کریں تو دنیا ہمیں اسلامی ملک کے طور پر پہچانے گی، اللہ نے دنیا کو ہر نعمت سے نوازہ ہے جب کہ ہر موسم ہر پھل دریا پہاڑ صحرا سب اس ملک میں ہے۔ سویت یونین جب افغانسان آیا تو کہا گیا اس سے اسلام کو خطرہ ہے، امریکا کی مدد سے سوویت کو افغانستان سے نکالا تاہم نائن الیون کے بعد امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا، امریکہ سے لڑنے والوں کو وہاں پناہ نہیں ملی تو پاکستان آگئے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.