لاہور : (ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے ملاقات کی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا عزم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے انتہائی مضبوط ہے ۔
فائنل میچ کا لاہور میں کامیاب انعقاد دہشت گردوں کیلئے ایک سخت پیغام ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی قربانیاں لازوال ہیں ۔ دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کے لئے پوری قوم یکجا ہے ۔ پاکستان اوربرطانیہ ترقی اورخوشحالی کے سفر میں اہم پارٹنرز ہیں ۔ پنجاب میں تعلیم ، صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں بہتری کیلئے برطانیہ کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا پاکستان کے عوام نے فائنل میچ کے دوران زبردست نظم و ضبط اور جذبے کا مظاہرہ کیا ۔ پنجاب حکومت کے ساتھ تعلیم ، صحت ، سکل ڈویلپمنٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے تعاون جاری رہے گا