You are currently viewing وزیراعظم کی امریکہ کے مشیر قومی سلامتی ایچ آر میک ماسٹرسےملاقات

وزیراعظم کی امریکہ کے مشیر قومی سلامتی ایچ آر میک ماسٹرسےملاقات

اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی ایچ آر میک ماسٹر سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے امریکہ کے مشیر قومی سلامتی ایچ آر میک ماسٹر کی ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر (ر)لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ اور پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل بھی موجود تھے ،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ اموراور خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹرمپ انتظامیہ کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا یہ پہلا پاکستان کادورہ ہے۔