You are currently viewing نوازالیون کے کھلاڑی بھی جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں،فواد چوہدری

نوازالیون کے کھلاڑی بھی جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(ڈیسک)تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو چوکے اور چھکے مارتےتو کسی نے نہیں دیکھا،نوازالیون کے کھلاڑی بھی جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا وزیراعظم نواز شریف کی قومی ٹیم کے اعزاز میں‌ دیئے گئے استقبالیہ میں کی گئی کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے آج کی تقریب کوخود ستائی کا ذریعہ بنا دیا اور کروڑوں روپے اپنی تعریف پرضائع کر تے ہوئے قومی تقریب کو خود نمائی کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چوکے اور چھکے مارتےتو کسی نے نہیں دیکھا،آج جےآئی ٹی کے ہاتھوں باؤنڈری پرکیچ آؤٹ ہوتےپوری قوم دیکھ رہی ہے، جے آئی ٹی کواپنا امپائر سمجھنےپروزیراعظم نےمٹھائیاں بانٹیں،نوازالیون کے کھلاڑی بھی جے آئی ٹی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو رہے ہیں اور وہ خود بھی باؤنڈری میں کیچ آؤٹ ہونے جا رہے ہیں جس کے بعد سیاسی میدان سے مسلم لیگ (ن) باہر ہو جائے گی۔