You are currently viewing مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی ،5افراد جاں بحق 11 زخمی

مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی ،5افراد جاں بحق 11 زخمی

مردان (ڈیسک ) مردان میں مسافر کوچ سڑک کنارے کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے مسافر کوچ ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ ملاکنڈ رنگ روڈ کے قریب پہنچی تو روڈ پر کھڑے خراب ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ڈرائیور سمیت 5 مسافر جاں بحق جب 16 افراد زخمی ہو گئے ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے مردان میڈیکل ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق با جوڑ اور دیر سے ہے ۔ جاں بحق اور زخمی افراد عید کی چھٹیوں پر گھر جا رہے تھے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.