You are currently viewing پاکستان اور نیوزلینڈ کےدرمیان ویمن کرکٹ سیریز کےشیڈول کا اعلان کردیا  گیا

پاکستان اور نیوزلینڈ کےدرمیان ویمن کرکٹ سیریز کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا

لا ہور (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ویمنزکر کٹ چیمپین شپ 21-2017  کے تحت پاکستا ن اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریزشیڈول کا اعلان کر دیا

قومی ٹیم یو اے ای میں اپنی ہوم سیریز کے دوران 31 اکتوبر سے 14 نومبر تک 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

تمام میچز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے میچ 31 اکتوبر، دوسرا 2 نومبر جب کہ تیسرا 5 نومبر کو ہو گا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا مقابلہ 8 نومبر، دوسرا میچ 9 نومبر، تیسرا 12 نومبر جب کہ چوتھا اور آخری میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.