اسلام آبا د (ڈیسک) پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے واک آوٹ کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے پی ٹی آئی کے رہنما شا ہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا وہ نوبت کیوں آئی ، اگر حکومت میں ہوتا تو ضرور سوچتا کل پوری اپوزیشن نے بجٹ تقریر سے لاتعلقی کرکےباہر سنجیدہ اجلاس لگایا حکومت اکثریت کے بل بوتے پر بجٹ پاس کروا سکتی ہے لیکن جمہوریت کی روح متاثر ہو رہی ہے
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کااپوزیشن کو بل ڈوز کرنا،جمہوری کلچرکافروغ ہےنہ جمہوریت کی خدمت ،ن لیگ کے سینیٹر نے عدلیہ پر حملہ کیا ،جے آئی ٹی کو دھمکی دی آئینی اداروں پر ایسے حملے نہیں کیے جاتے حکومتی وزرااپنے بیان سے حکومت کی خدمت نہیں کر رہے حکومت سےکہا تھا رویےپرنظرثانی کریں،حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اپوزیشن اپنا کردار ادا کرتی رہے گی