You are currently viewing مسلم لیگ (ن) نے پاناما نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ مسترد کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے پاناما نظرثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آبا د(ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نظرثانی پٹیشن  میں سپریم کورٹ کے ججز کی ریمارکس کو انتہائی  نامناسب قرار د ے  کر مسترد کر دیا ہے

پاکستان ذرائع کے مطابق پاکستان  مسلم لیگ (ن)جانب سے  جاری  کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ عدالتی زبان کے معیار پر پورانہیں اترتا، فیصلے کے ذریعے ماتحت عدالتوں پراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، نوازشریف کے بارے میں توہین اور تضحیک کے الفاظ عدالت کے لیے باعث فخر نہیں، فیصلہ اول تا آخر بغض، عناد، غصے اور اشتعال کی افسوس ناک مثال ہے

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ جیسے مقدس ادارے کے لیے نواز شریف کی جدوجہد تاریخ کاحصہ ہے، رہبری کرنے والوں نے ہی پاکستان اور ملک کو ایٹمی قوت بنایا تاہم سوال رہبری کانہیں منصفی کاہے جب کہ قافلے کیوں لٹے بچہ بچہ جانتاہے، قافلے لٹنے کی وجہ رہزنوں کے ہاتھوں پر بیعت ہے،راہزنوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے نظریہ ضرورت ایجاد کیے گئے تاہم رہبر تو پیشیاں بھگت رہے ہیں بتایا جائے راہزن کہاں ہے۔

اعلامیے میں فیصلے میں استعمال ہونے والے شعر میں ایک لفظ کی تبدیلی کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتاکہ قافلہ کیوں لٹا، مجھے راہزنوں سے گلہ نہیں تیری منصفی کا سوال ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.