You are currently viewing پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

پاکستانی کوہ پیما عبدالجبار نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لیا

کھٹمنڈو : پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی اور ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے۔

ذرائع کی اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے کرنل (ر) عبدالجبار نے گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق ڈھائی بجے 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔وہ کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤ نٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرلی، کرنل (ر) عبدالجبار دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں، کرنل (ر) عبدالجبار اس سے قبل پاکستان کی کئی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں، عبدالجبار پاکستان میں براڈپیک،گشہ بروم ٹو،سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں