اسلام آبا د (ڈیسک) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عبا سی کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس کی سما عت جا ری ہے
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ آئینی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی جب کہ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت جہانگیر ترین سے تحفے میں دی اور وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کرے۔حنیف عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین نے تسلیم کیا کہ ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں مختلف بیان دیا اور ٹیکس گوشواروں سے متعلق دیا گیا بیان مختلف ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے 5 سال کے دوران اپنے بچوں کو ایک ارب 45 کروڑ روپے کی رقم تحفے میں دی جب کہ انہوں نے 2015 میں تقریبا 7 کروڑ روپے بطور تحفہ بچوں سے وصول کیے