You are currently viewing کو ئٹہ میں پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ ، ایس پی سمیت چار اہلکار شہید

کو ئٹہ میں پو لیس اہلکاروں پر فائرنگ ، ایس پی سمیت چار اہلکار شہید

کو ئٹہ (ڈیسک) کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی دیبیہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارجاں بحق جب کہ ایس پی قائد آباد سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں ایس پی سمیت چاروں زخمی جانبر نہ ہوسکے۔

 

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بھی ایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔جب کہ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد فائرنگ کرکے باآسانی فرار ہوگئے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

یا د رہے کہ ایک ہفتے کے دوران بلوچستان میں پولیس افسران پر حملے کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔10جولائی کو بلوچستان کے شہر چمن میں ڈی پی او چمن ایس ایس پی ساجد خان مہمند کو نشانہ بنایا گیا اور بوغرا روڈ پر ہونے والے خودکش حملے میں ایس ایس پی ساجد خان محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.