کراچی (ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے جمہوریت کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،جب بھی آمریت آئی ملک نے ترقی نہیں کی،جمہوریت میں خرابیاں ضرورہوں گی لیکن یہ ایک عمل کا نام ہے جو چلے گا تو اس میں بہتری آئے گی،عوام فیصلہ کریں کون حکو مت میں آئے گا جو پرفارم کریں گا اسے پھر موقع مل جائے گا
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کر اچی میں پورٹ قاسم پر پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ،عوام فیصلہ کر یں کو ن حکو مت میں آئے گا جو پر فارم کر یں گا اسے پھر موقع مل جائے گا، جو کا م نہیں کر یں گا اس کو گھر بھیج دیا جا ئے گا ، جس حکومت نے عوام کے مسائل حل نہیں کیے اسے گھر بھیج دیا گیا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی جیب میں پیسے ڈالتی ہے نکالتی نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تمام مسائل جمہوریت سے ہی حل ہوں گے، امید ہے چیلنجز کے باوجود ملک میں جمہوریت بڑھے گی، ہمیں مل جل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ (ن) لیگ تاریخ کی وہ واحد حکومت ہے جس نے کام شروع کرکے اپنے ہی دور میں مکمل بھی کیے، اس حکومت نے تعطل کا شکار پرانے منصوبے بھی مکمل کیے، باتیں کرنے والی اور کام کرنے والی حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے