You are currently viewing حکومت نے ملک سے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے،نفیس ذکریا

حکومت نے ملک سے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے،نفیس ذکریا

اسلام آباد(ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے ملک سے دہشتگردوں اور طالبان کے تمام نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے ، اس وقت پاکستان میں طالبان کا کوئی نیٹ ورک موجود نہیں  ہے۔

ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کا ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ چند بچے کچھے دہشتگرد بھی ملک سے فرار ہوگئے ہیں، امریکی سینیٹرز نے بھی دورہ پاکستان میں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو سراہا۔ نفیس ذکریا نے کہا کہ کالعدم حقانی نیٹ ورک اب پاکستان میں موجود نہیں بلکہ افغانستان سے چلایا جارہا ہے، حقانی گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد افغانستان میں اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ۔ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے متعدد رہنماؤں کا مارا جانا ہمارے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔