You are currently viewing مو دی سر کار کی جلد بازی کا پول بھارتی میڈیا نے کھول دیا

مو دی سر کار کی جلد بازی کا پول بھارتی میڈیا نے کھول دیا

اسلام آباد(ڈیسک )بھارتی خفیہ ایجنسی  “را”ایجنٹ  کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا، بھارتی میڈیا نےاعتراف کیا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنے دفاعی اور قومی معاملات پر بین الاقوامی عدالت برائےانصاف کے دائرہ اختیار کو ختم کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطا بق بھارتی ایجنٹ کلبھوشن جادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر مودی سرکار بوکھلاگئی جبکہ نئی دلی سرکار کی جلد بازی کا پول بھارتی میڈیا نے کھول دیا ہےبھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ پھانسی پر عمل درآمد روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت کو حکم دینا ہوتا ہے ،اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔بین الاقوامی عدالت کے مراسلے سے واضح ہے کہ آئی سی جے کے فرانسیسی صدر نے پھانسی پر عمل درآمد روکنے کا کہاجبکہ بھارتی میڈیا خود اعتراف کررہا ہے کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ یا حکم نامہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے ۔اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے یہ خبر نشر اور شائع کی تھی کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے بھارتی حکومت کی درخواست پر کلبھوشن جادیو کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.