اسلام آباد (ڈسک) سپریم کورٹ میں نہال ہاشمی توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین ر کنی بینچ نے کی، عدالت نے نہال ہاشمی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
ذرائع کے مطابق نہا ل ہا شمی کے وکیل حشمت حبیب نے بتایا کہ نہال ہاشمی عمرہ کرنے گئے ہیں نو جولائی کو واپس آئینگے، سماعت ملتوی کی جائے۔جسٹس اعجاز افضل نےکہاکہ نہال ہاشمی کوعدالت سے اجازت لیکر جانا چاہیے تھا۔وکیل حشمت حبیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی روکنے کی استدعا کی، جسےعدالت نےمستردکردیا، وکیل حشمت حبیب نے کہا کہ نہال ہاشمی کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہے، اگر جرم ثابت ہو تو بھلے پھانسی دیدیں لیکن کارروائیاں رکوائی جائیں