اسلام آباد(ڈیسک)عابدشیر علی کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ330 سے 340 ارب سے زیادہ نہیں ہے،ملک بھر میں 500 ارب روپے بجلی کی مد میں وصول کرنے ہیں،گردشی قرضے کی بڑی وجہ صوبوں کا پیسے نہ دیناہے،لیکن شکر ہے اب سندھ حکومت نے پیسے دینا شروع کردیے۔
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی چوری میں دو فیصد تک کمی آئی ہے،اب پاور پراجیکٹس تھر میں لگائے جائیں گے،کوئی آئی پی پی گردشی قرضوں پر بند نہیں ہوا،گردشی قرضہ330 سے 340 ارب سے زیادہ نہیں ہے،گردشی قرضے کی بڑی وجہ صوبوں کا پیسے نہ دیناہے،لیکن شکر ہے اب سندھ حکومت نے پیسے دینا شروع کر دیے۔