You are currently viewing مردم شماری 2017 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے

مردم شماری 2017 کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں چھٹی مردم شماری  کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے شیڈول کے مطابق مردم شماری 2017 دومرحلوں میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق مردم شماری کا پہلا مرحلہ 15 مارچ کو شروع ہو کر 15 اپریل کو ختم ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 25 اپریل سے 25 مئی تک ہوگا۔ذرائع کہتے ہیں کہ 147 میں سے 62 اضلاع میں پہلے مرحلے میں جبکہ باقی 85 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے 8 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری ہوگی، 8اضلاع میں کراچی، حیدر آباد شامل ہیں،سندھ کے دیگر 21 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی۔