You are currently viewing الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی ، این اے 120 کا نتیجہ  کالعدم ہو نے کا خدشہ

الیکشن کمیشن کی بڑی غلطی ، این اے 120 کا نتیجہ کالعدم ہو نے کا خدشہ

اسلام آباد (ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 120  کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سنگین غلطی کا انکشاف ہوا،جس کی وجہ سے این اے 120 کانتیجہ کالعدم  ہونے کا خدشہ ہے

ذرائع کے مطابق  لاہور کے این اے 120 میں  لیکشن کمیشن نے غلطی سے  بیلٹ پیپر پر ایک امید وار کا انتخابی نشان ہی   شائع نہیں کیا جس کی وجہ سے  حلقے کا  نتیجہ  کالعدم ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے الیکشن کمیشن نے حلقے کے ضمنی انتخاب کی حتمی فہرست میں 44 امیدوارں کے نام شائع کئے جبکہ 43 امیدواروں کے جا ری  کئے

آزاد امیدوارمحمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان کیریم بورڈ دیا گیا تھا تاہم حتمی فہرست میں فاروق راجہ کا نام بھی شامل ہے لیکن الیکشن کمیشن محمد فاروق راجہ کا انتخابی نشان ہی شائع کرنا بھول گیا،

قانونی  ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کوتاہی کی وجہ سے  سارا الیکشن  کالعدم ہو سکتاہے اگر امیدوار  عدالت سے رجوع کر یں تو  الیکشن دبارہ  ہو سکتا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.