کابل (ڈیسک) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجوہلاک اور 8 زخمی ہو گئے
افغان میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگانی اور آچین میں غیر ملکی افواج نے فضائی حملے کیے جس میں داعش کے 12 جنگجو مارے گئے جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیا گیا جہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان نے غیر ملکی افواج کے حملوں میں داعش کے جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے