You are currently viewing پاک فوج  فاٹا کو قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کر تی ہے، آرمی چیف

پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں شمولیت کی مکمل حمایت کر تی ہے، آرمی چیف

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:15/12/2017 10:18
  • Reading time:1 mins read

راولپنڈی (ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج  فاٹا کو قومی دھارے میں  شمولیت کی مکمل حمایت کر تی ہے

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقہ جات (فاٹا) سے آنے والے وفود کو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج قبائلی بھائیوں کی خواہشات کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے وفود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔وفود نے فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے پاک فوج کی قربانیوں، کاوشوں اور کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر قبائلی عمائدین اور نوجوانوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ وہ فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے قبائلی وفود کے خیالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.