You are currently viewing شاندار سینچری کے بعد مصباح الحق کا منفرد انداز

شاندار سینچری کے بعد مصباح الحق کا منفرد انداز

لندن(اسپورٹس ڈیسک) لارڈزمیں پاک انگلینڈ کے مابین کھیلے  جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائےاور کپتان مصباح الحق نے سینچری داغنے کے بعد سلیوٹ اور 10 پش اپ بھی کر ڈالے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا ٖفیصلہ کیا  پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ اور شان مسعود نے کھیل کا آغاز کیا  دونوں اوپنرز کی جانب سے  38 رنز کی شراکت داری ہوئی  جبکہ شان مسعود 7رنز بنا کر کرس ووکس کا شکار ہو گئے ۔

محمد حفیظ اور اظہر علی 13رنز کی پارٹنر شپ کرپائے محمد حفیظ کرس ووکس کی بال پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھےاظہر علی بھی 7 رنز پر ایل بی ڈبلیو پر آؤٹ ہوگئے اولڈ مین   یونس خان 33 رنز ہی بنا پائے  اسد زشفیق 73جبکہ راحت علی بغیر کوئی اسکور کئے پویلین لوٹ گئے ۔

کپتان مصباح الحق نے شاندار انگز کھیلتے ہوئے 110 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے دلچسپ بات یہ ہے کہ مصباح الحق نے سینچری بنانے  کے بعد سیلیوٹ کیا اور 10 پش اپ بھی کر ڈالے  ان کاکہنا تھا کہ آرمی ٹرینر سے وعدہ کیا تھا کہ سینچری کے بعد سیلیوٹ اور پش اپ کروں گا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 4وکٹ جبکہ جیک بال اور سٹیورٹ برا ڈنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

آج سہ پہر 3 بجےپاکستان  اپنی ادھوری سیریز کا آغاز کرے گا جبکہ پاکستانی بیٹسمین مصباح نے پش اپ لگا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ تھکے نہیں بلکہ مزید سینچری بنانے کی ہمت رکھتے ہیں ۔