اسلام آباد(ڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کا ئرہ کا کہنا ہے کہ میاں صاحب قوم کوسامنےآکر بتائیں کون سازشیں کررہا ہے،اگر سازش ہے تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوگی ،ہمیں کہیں کوئی سازش نظر نہیں آرہی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب قوم کوسامنےآکر بتائیں کون سازشیں کررہا ہے،اگر سازش ہے تو پیپلزپارٹی اس کے خلاف کھڑی ہوگی ،ہمیں کہیں کوئی سازش نظر نہیں آرہی ،اربوں کی جائیدادیں نکلیں،بچےبادشاہ بن جائےاورآپ کہیں کہ سازش ہورہی ہے،میاں صاحب آپ کےخلاف کیس چل رہاہےاورثبوت آرہے ہیں۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ آپ کی حکومت ختم ہونےپرپیپلزپارٹی اوربی بی نے آپ کے لیے جدوجہد کی،میاں صاحب بتادیں ضیاء الحق نے وہ کون سے راز آپ کو بتائے تھے؟سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا راز کھول دیں، بیگ بھیج کرججوں کےخلاف کرائے گئے فیصلوں کا راز کھول دیں،اسامہ بن لادن سے پیسہ لیکر جمہوری حکومت گرانی کی کوشش کی وہ راز بتا دیں،آپ رات کے اندھیرے میں سیاسی جماعتوں کو دغا دے کر چلے گئے تھے،جب مشرف نے آپ کو نکالا تو آپ نے دومرتبہ واپس آنے کی کوشش کی ،بی بی شہیدواپس آئیں تو آپ کے آنے کے راستے کھلے ،آپ کو تو پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے تھا، آج آپ کو ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو یاد آرہے ہیں،میاں صاحب آپ تو بی بی کی خود تذلیل کرواتے تھے ، پوسٹر چھپواتے تھے،بھٹو نے جمہوریت اور عوام کی لڑائی لڑی بتائیں آپ نے کونسی لڑائی لڑی ،گھٹ گھٹ کر مرنے سے بہتر ہے قوم کو راز بتادیں ،جب آپ پھنس جاتےہیں تو مظلومیت کا رونا شروع کردیتے ہیں ،اگر یہ الزامات پیپلزپارٹی لگاتی تو ہم پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات ہوجاتے،میاں صاحب باہر مت دیکھیں اپنی صفوں میں برادران یوسف ڈھونڈیں ،میاں صاحب آپ نے بی بی شہید کے خلاف سازشیں کیں،بی بی نے کہا تھا کہ وقت آئیگا جب نوازشریف مجھے، میرےوالدکویاد کرکےروئےگا،میاں صاحب اب بھی وقت ہے استعفیٰ دے دیں ۔