You are currently viewing ان مدارس کے خلا ف  کاروائی کی جائیں  جو  بچو ں کو بھٹکا  رہے ہیں سابق  صدر آ صف علی زرداری

ان مدارس کے خلا ف کاروائی کی جائیں جو بچو ں کو بھٹکا رہے ہیں سابق صدر آ صف علی زرداری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کچھ خاص مدارس ہمارے بچوں کو بھٹکا رہے ہیں اور ان مدارس کے خلاف کارروائی کر کے اپنے بچوں کو غلط راہ پر چلنے سے بچانا ہو گااصف علی زرداری  کا  وزیر اعلیٰ ہا وس میں اجلا س سے  خطاب

وزیراعلیٰ ہاؤس میں شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی زیر صدارت ملک بالخصوص صوبے میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ نے آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مدارس پر نظر رکھنے کے لئے حکومت سندھ نے 94 مدارس کی فہرست وفاق کو بھیجی تھی لیکن وفاق کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہ ملا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ افراد تک پہنچنے کے لئے مجرموں کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ کیا اور اس حوالے سے پولیس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ادارہ بھی بنایا۔ سندھ کے لوگ بہت پر امن ہیں اس لئے دہشت گردوں کو یہاں سے کوئی خود کش بمبار نہیں لیکن ہم دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے حلق تک پہنچ گئے ہیں