You are currently viewing طیبہ تشدد کیس :والدین نے ایک بار پھر ملزمان کے ساتھ صلح کا اقرار کرتے ہوئے ملزمان پر عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا

طیبہ تشدد کیس :والدین نے ایک بار پھر ملزمان کے ساتھ صلح کا اقرار کرتے ہوئے ملزمان پر عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں طیبہ تشدد  کیس کی  سما عت ہو ئی سماعت کے آغاز میں طیبہ کے والدین نے ایک بار پھر ملزمان کے ساتھ صلح کا اقرار کرتے ہوئے ملزمان پر عائد فرد جرم کو چیلنج کردی

ذرائع کے مطا بق اسلام آبا د  ہا ئی کورٹ میان  جسٹس اختر  کیا نی کی سر براہی میں   طیبہ  تشدد کیس  کی سما عت  ہو ئی عدالت کے سامنے طیبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ہماری بیٹی طیبہ پر تشدد کا راجہ خرم اور اہلیہ سے کوئی تعلق نہیں ہےا س موقع پر طیبہ کے والدین نے کہا کہ وہ اب مقدمے کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتے، جس پر عدالت نے درخواست پر پولیس سے 5 مئی تک جواب طلب کرلیا، جب کہ کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل شروع ہوگاو اضح رہے کہ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے کم سن بچی طیبہ پر درد ناک تشدد پر آواز اٹھانے کے بعد متعلقہ عدالت اور سپریم کورٹ کی جانب سے بچی پر تشدد کا نوٹس لیا گیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.