You are currently viewing صوابی سے 10 افراد کی لاشیں برامد

صوابی سے 10 افراد کی لاشیں برامد

 

صوابی (ڈیسک ) صوابی میں 10 افراد کی لاشیں  ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، مرنے والوں کی شناخت  تا حال  نہیں ہو  سکی

ذرائع کے مطابق صوابی باجہ زئی بائی پاس کے قریب سے شہریوں کو 10 افراد کی لاشیں ملیں جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی ، پولیس حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ، مرنے والے افراد کون تھے اور ان کو کیوں اور کس نے مارا پولیس ان تمام خطوط پر تفتیش کر رہی ہے ۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ۔ اس سے قبل گزشتہ روز صوابی کے علاقے ملک آباد میں ہی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں نے ایک کمپائونڈ پر چھاپہ مارا تھا جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پاک فوج کے دو جوان  شہید ہو ہوگئے