You are currently viewing کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ معطل

کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کا فیصلہ معطل

اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےشہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی سے متعلق سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کراچی پورٹ ٹرسٹ، سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹر تنظیموں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے عدالت عالیہ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے قرار دیا کہ نقل و حرکت پر پابندی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سندھ ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ کے 17 اگست 2007 کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت کے حکم سے پورا کاروباری نظام جام ہو گیا۔ عدالت عظمیٰ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔