اسلام آباد (ڈیسک ) اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سے مشکوک جرمن باشندے مارسل کو حراست میں لے لیا ۔
مارسل سیرینا ہوٹل کے قریب مشکوک انداز میں گھوم رہا تھا کہ اسی دوران پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ۔ پولیس ذرائع نے مارسل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے باشندے کے دستاویزات کی تصدیق کروائی جا رہی ہے ، بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مارسل بھارتی سفارتخانے جانا چاہتا تھا ۔ مارسل کے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائی جا رہی ہے جس کے بعد مزید لائحہ عمل طے کیا جائے گا