اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پر پاناما کیس کی تیسری سما عت شروع ہو چکی ہے ، شریف خاندان کے وکیل خواجہ حا رث دلائل دے رہے ہیں جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3 رکنی پاناما عملدرآمد بینچ جے آئی ٹی رپورٹ جمع ہونے کے بعد آج کیس کی تیسر سماعت کر رہا ہے
وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث اپنے دلائل دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ آمد پر ان کا کہنا تھا کہ آج انشاءاللہ دلائل مکمل کرلوں گا۔وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں جن کے آج دلائل دیئے جانے کا امکان ہے۔