نئی دہلی(ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ دونوں فریقین کو آپس میں بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر کا تنازعہ دونوں فریقین کو آپس میں بات چیت سے حل کرنے کا مشورہ دے دیا۔سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہید کرنے والوں کیخلاف فیصلہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بابری مسجد اور رام مندر متنازع معاملے کو عدالت سے باہر آپس میں بات چیت کے ذریعےحل کرنے کا مشورہ دیاہے۔عدالت نے یقین دہانی کرائی کہ مذاکرات سے معاملہ حل نہ ہونے پرمعاملے میں عدالت مداخلت کرے گی۔ بھارتیچیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت اس مقدمے کے بارے میں فیصلہ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔جسے تمام جماعتوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔