You are currently viewing گنے کی کرشنگ اب نہیں ہوگی،سپریم کورٹ کا سپریم آرڈر

گنے کی کرشنگ اب نہیں ہوگی،سپریم کورٹ کا سپریم آرڈر

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تین بریی شوگر ملوں  اتفاق شوگر مل ،چوہدری شوگر مل اور وقاص شوگر مل میں کرشنگ روکنے کا حکم دے دیا گیا۔

درخواست گزار جے ڈی ڈبلیو شوگر مل کے وکیل اعتزاز احسن کا مؤقف تھا کہ ہائیکورٹ نے اتفاق شوگر مل کو ابتدائی ریلیف فراہم کیا، پاور پلانٹ کی آڑ میں شوگر مل لگائی گئی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ،جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پرمشتمل بینچ نے حکم دیا کہ اتفاق شوگر مل، چوہدری شوگر مل ،وقاص شوگر مل میں کرشنگ روکی جائے۔

سپریم کورٹ نے 3ملوں میں کرشنگ شروع کرنےکاحکم امتناع خارج کردیا۔گنے کی کرشنگ سے متعلق حکم امتناع لاہورہائی کورٹ نے جاری کیا تھا ۔