You are currently viewing سپریم کورٹ کا پاناما پیپرز میں نامزد دیگرافراد کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا پاناما پیپرز میں نامزد دیگرافراد کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیسک) عدالت اعظمیٰ نے اہم سیاسی شخصیات کے بعد  پاناما میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی  کا فیصلہ  کر لیا ہے جبکہ بینچ  بھی تشکیل دے دیا گیا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم سیا سی شخصیا ت  کے بعد پاناما پیپرز میں نامزد دیگر افراد کے خلاف کارروائی کا  فیصلہ کر لیا جس کے لئے  بینچ بھی تشکل دے دیا گیا ہے سپریم کورٹ سے پہلے ایس ای سی پی اور ایف بی آر نے بھی پانامہ پپیپرز میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر چکے ہیں، دونوں اداروں نے متعلقہ افراد کو نوٹسسز دیئےتھے۔

یاد رہے کہ پانامہ پپیرز میں 259پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں، پانامہ پپیرز میں کاروباری ،سیاسی شخصیات اور فنکار شامل ہیں، ان افراد میں نامور بزنس مین جہانگیر صدیقی کے بیٹے اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشیر علی جہانگیر کا نام بھی شامل ہے۔

جیو اور جنگ کے گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کا نام بھی سامنے آیا تھا جبکہ بزنس مین عرفان اقبال پوری، گل محمد ٹبہ، شوکت عزیز کے دورئےحکومت کے وزیرصحت ناصر خان، شوکت احمد سابق صدر کراچی چیمبر شامل ہیں

نامہ پپیرز میں سابق ڈی جی پورٹ قاسم عبدالستار ڈیرہ کی آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا جبکہ حسین داود اور ان کے بیٹوں کے نام بھی پانامہ پپیرز میں سامنے آئے ہیں

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.