You are currently viewing سپریم کورٹ :پانچ رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ ، وزیر اعظم نااہل قرار

سپریم کورٹ :پانچ رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ ، وزیر اعظم نااہل قرار

اسلام آبا د (ڈیسک) سپریم کورٹ کے پانچوں ججز ز کا متفقہ  فیصلہ ،وزیراعظم میاں محمدنواز شر یف نا اہل  قرار،عدالت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہےکہ وہ فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے۔ سپریم کورٹ نے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ نوازشریف، حسن ،حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائرکیا جائے اور نیب 6 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ احتساب عدالت ان مقدمات پر 6 ماہ میں فیصلہ کرے گی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نااہل قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے اثاثے ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں

فیصلہ جسٹس اعجا ز الاحسن  نے پڑھ کر سنا یا ،فیصلہ 5 رکنی لارجر بینچ  کا متفقہ ہے  ۔لارجربینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.