اسلام آباد (ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جا نے کی اجازت دے دی گئی ،
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس فائزعیسیٰ اورجسٹس مشیر عالم نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارڈاکٹرعاصم پہلے بھی علاج کروا کے واپس آگئے تھے اوروطن واپسی پر دوبارہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔
سماعت کے دوران جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں، باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں، وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا، جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسارکیا کہ کیا بیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اورقانون کا معیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے درخواست منظورکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی