You are currently viewing سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درخواست نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی درخواست نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہور (ڈیسک) عدالتی حکم کے باجود سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہ لا نے پر سانحے کے لواحقین نے پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت  کی درخواست دائر کر دی ہے

ذرائع کے مطابق  سانحہ ماڈل ٹاؤن  کے لو حقین نےعدالتی حکم کے باوجود   جسٹس باقر نجفی کی انکوائری رپورٹ  پبلک نہ کر نے پر پنجاب حکومت کے خلاف   لا ہور ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کر دی ہے  درخواست  میں   موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ شائع نہ کرنے پرہوم سیکرٹری توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے فاضل جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سانحہ لواحقین کی درخواست پر رپورٹ لواحقین کے حوالے کرنے کے احکامات دے رکھے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ہوم سیکرٹری، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،عدالت متعلقہ اداروں کو رپورٹ میں ردوبدل نہ کرنے اور مصدقہ کاپی فراہم کرنے کا بھی حکم صادر کرے،عدالت نے پی اے ٹی کا موقف سننے کے بعد درخواست کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.