You are currently viewing ڈیفالٹرز پر کاروائی،اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

ڈیفالٹرز پر کاروائی،اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:09/03/2017 19:38
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفالٹر بروکرز پر کاروائی کی بدولت  پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں کو تھما دیا  جبکہ ہنڈریڈ انڈیکس دس پوائنٹس اضافے سے اننچاس ہزار نو سو اٹھارہ پر بند ہوا۔

چھوٹے سرمایہ کاروں کے کروڑوں روپے کھانے والے دھوکے باز بروکرز کے خلاف ایس ای سی پی نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور ایس ای سی پی کے درمیان اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحقیقات کر کے ڈیفالٹرز بروکیج ہاؤسز کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قوانین کی سختی  کی اطلاعات  نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی سرگرمیوں کو بھی محدود کردیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈریڈ انڈیکس دس پوائنٹس اضافے سے اننچاس ہزار نو سو اٹھارہ پر آگیا۔