اسلام آباد(ڈیسک)او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل داکٹر یوسف احمد نے کہا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں ۔ پاکستان او آئی سی کا اہم ترین رکن ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ہم بڑے مسائل پر پاکستان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔